فکرستان سے پوسٹ ٹیگز: کمیونزم/سرمایا دارانہ نظام/اسلام فوبیا/9/11
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مثال کے طور پر 20ویں صدی وسط میں کمیونیزم بُہت تیزیپھیل رہا تھا، برصغیر کے ادیبوں میں بھی کمیونیزم سرایت کرگیا تھا ۔فلم انڈسٹری میں بھی فلم کی کہانیاں ہوں کہ گانے سب کمیونیزم کے زیر اثر آگئے تھے ۔ایشیا سُرخ ہے کے نعرے بُلند ہورہے تھے۔ یہ غریب محنت کشوں کے خوابوں کی تحریک تھی اسی لیے اسکے سِمبل درانتی اور ہتھوڑا ہیں سرمایا دار اور مذہبی رہنما جوکہ بغیر محنت کئے دوسروں کی محنت پر عیش کرنے والے اس تحریک سے گھبراگئے چونکہ یہ تحریک ایک طرف تومغربی ممالک اور امریکہ کے فروغ پاتے سرمایا دارانہ نظام کیلئے خطرہ تھی تو دوسری طرف چرچ کیلئے بھی بُہت بڑا خطرہ تھی اس لیے اس تحریک کو کُچلنے کیلئے مذہبی رہنماؤں نے مذہبی جواز فراہم کئے تو سرمایا داروں نے حکومتوں کو سرمایا فراہم کیا کہ کسی طرح بھی بن پڑے اس تحریک کو کُچلا جائے ۔۔۔
اس تحریک کو پھیلنے سے روکنے اور کُچلنے کیلئے مغربی ممالک ،امریکہ اور چرچ صلیبی جنگوں کو بُھلا کر اسلامی جہاد کے پرموٹر بن گئے.۔ القائدہ اور مدرسوں کو پھلنے پھولنے دیا۔۔۔ یہاں تک کہ پاکستان کے ایٹمی صلاحیت بننے کے بارے میں اپنی آنکھیں بند رکھیں کہ پاکستان تو ہماری کالونی ہے اِس بم کو روس پر چلوا دیں گے ۔۔۔ ۔ ۔غرض کہ مغربی،امریکی اور چرچی ٹرائی اینگل کمیونیزم کو کُچلنے اور روس کو ٹکڑے ٹکڑے کرنے میں کامیاب ہو گیا ۔ ۔ ۔
لیکن اسی کامیابی سے 9/11 تولد ہُوا جس جہاد کو ٹرائی اینگل نے پرموٹ کیا تھا اب وہ پرموٹروں کونِگلنے کے درپے ہے۔۔۔ارکانِ ٹرائی اینگل سوشلسٹ فوبیا سے نکل کر اب اسلام فوبیا میں مبتلا ہوگئے ہیں ۔۔ فوبیا اپنی جگہ موجود ہے صرف نام تبدیل ہُوا ہے ۔۔۔۔
انسان سمجھتا ہے کہ مسئلہ کا حل اُسنے جیسا سوچاہے ایسا ہوجائے تو مسئلہ ختم ہو جائے گا۔ ۔ ۔ مگر انسان بے خبر ہے جسکو وہ حل سمجھ رہا ہے اُس "حل" میں نئے مسائل کی جہتیں پوشیدہ ہوتی ہیں جو نظر نہیں آتی ہیں ۔۔۔ مثلاً جیسے ٹرائی اینگل ارکان اپنے ارادوں میں تو کامیاب ہوگئے لیکن اس کامیابی سے 9/11 برآمد ہوگا یہ اُنکے خواب و خیال میں بھی نہیں تھا۔۔۔ سمجھ رہے تھے کہ اِرادوں کی کامیابی ہی فتح کا نشان ہے ۔ ۔ ۔ ایسا نہیں ہے ۔۔۔ایساہوجائے تو انسان خُدائی دعویٰ کرنے لگے۔ ۔۔توجناب:" کامیابی کے باوجود نتائج کا نہ ملنا" رب "کی گوائی ہے"۔۔۔اجازت دیں آپکا بُہت شُکریہ۔
( ایم ۔ ڈی)
ذیل کے خوبصورت نغمہ کا ہر بول/ کمیونزم خواب کی عکاسی کر رہا ہے۔
بہت خوب لکھا اللہ تعالی تحریرمیں اور ترقی دے۔ آمین ثم آمین
ReplyDeleteجاوید بھائی یہ مالک کا کرم ہے کہ آپ کو میری تحریر
ReplyDeleteپسند آئی ۔ حوصلہ افزائی اور دُعا کا بُہت شُکریہ۔
(ایم ۔ ڈی )