فکرستان سےپوسٹ ٹیگز:/میاں صاحب /عمران خان/ٹارگٹ کلنگ/سیاسی بصیرت/ /ذوالفقار مرزا
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ماؤزے تنگ نے اپنی تمام زندگی کا فلسفہ لال کتاب میں لکھ دیا ہے جبکہ ہمارے صدر جناب آصف علی زرداری صاحب نے اپنی تمام زندگی کا فلسفہ اپنی اورل کتاب کتابِ مفاہمت میں سمودیا ہے ، وہ یہ کتاب سیاسی رہنماؤں کو پڑھواتے ہیں ، میاں صاحب تو 3 سال تک اس کتاب کے سحر میں ڈوبے رہے ۔انہیں یہ بھی ہوش نہیں رہاکہ عوامی ووٹ سے نتھی کُچھ ذمہ داریاں بھی ہوتی ہیں ؟؟؟اسی طرح یہ کتاب ایم کیو ایم ، اے این پی اور جے یو آئی (ف)نے بھی پڑھی اب چوھدری برادران بھی پڑھ رہے ہیں اس کے بعد میدان بالکل صاف ہوگیا عوام کی مشکلات کو زبان دینے والا کوئی نہیں رہا ، کراچی میں ٹارگٹ کلنگ ہوتی رہیں ۔۔۔ مفاہمت جاری رہی ۔۔۔ ریلوے کا دھڑام تختہ ہوگیا ۔۔۔مفاہمت جاری ہے۔۔۔ دنیا کی جمہوریتوں میںاپوزیشنوں کا کردار بڑا اہم ہوتا ہے۔ لیکن زرداری کی کتابِ مفاہمت میں اپوزیشن کا تصورنہیں پایا جاتا ۔۔ ۔ ۔ عوام اور میڈیا میاں صاحب کو اپوزیشن کا کردار ادا کرنے کیلئے مفاہمت کے سحر سے جگانے کی کوشش کرتے رہے ۔۔۔ وہ نہ جاگے ۔۔۔۔فطرت کو خلا پسند نہیں اپوزیشن کا خلا پیدا ہوگیا تھا ایسے میں عمران خان کے جلسوں کو پزیرائی ملنے لگی تو میاں صاحب جاگ گئے ۔ ۔ ۔ ہائیں یہ کیا ہورہا ہے ؟؟؟ لیکن لگتا ہے کہ ابھی پوری طرح نہیں جاگے ہیں ممکن ہے کہ انرجی کو آنے والے الیکشن کیلئے بچا کے رکھنا چاہتے ہوں ۔۔۔
بڑے بڑے سیاسی ماہرجو یہ دعویٰ کرتے نہیں تھکتے تھے کہ زرداری کی حکومت سال ڈیڑھ کی مہمان ہے۔۔۔ کوئی بھی سیاسی پنڈت دوسال دینے کیلئے تیارنہیں ہو تا تھا کہ زرداری میں سیاست کو درکار بصیرت نہیں ہے ۔۔۔لیکن صدر صاحب نےمفاہمتی سیاست کی ایسی بصیرت نکالی کہ اپوزیشن کو چت کر کےرکھ دیا ۔۔۔ وہی سیاسی پنڈت جو ڈیڑھ دو سال دینے کیلئے تیار نہیں ہوتے تھے اب پورے ٹرم کی بات کر رہے ہیں ۔ اب وہ زرداری صاحب کو ماہر سیاست داں سمجھنے لگے ہیں۔ یہاں تک کہ ذوالفقار مرازا کی گھن گرج کے پیچھے بھی زرداری کی سیاست کو تلاش کر رہے ہیں ۔ ۔۔۔قدرت کے کھیل بھی نرالے ہوتے ہیں جس مفاہمتی پالیسی کے زریعے زرداری صاحب نے تمام اپوزیشنوں کو چت کیا اُسی مفاہمتی پالیسی پر پارٹی میں اختلاف پایا جاتا ہے ۔۔۔۔اب دیکھنا یہ ہے کہ آنے والے الیکشن میں زرداری صاحب اپنی پٹاری میں سے کیا نکالتے ہیں ۔۔ ۔ ویسے زرداری پٹاری میں سےصوبوں نے تو ابھی سے جھانکنا شروع کردیا ہے۔۔۔ شُکریہ۔۔ تبصروں کی پبلشنگ بند ہے۔
(ایم ۔ ڈی )
No comments:
Post a Comment