منجانب فکرستان: آنکھوں میں دُھول جھونکنا۔ 3 عدد پیغامات۔ بے تکُی بات۔ 15 لاکھ۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
تعصب پر مبنی عدالتی فیصلے ، مثلاً جرمنی میں گستاخانہ کارٹون بنانے کی اجازت دینا ۔۔اسکے علاوہ امریکہ میں ایسے اشتہار کو بسوں میں لگانے کی اجازت دینا جسے پڑھ کر ہر غیر جانبدار شخص بخوبی اندازہ لگا سکتا ہے کہ یہ اشتہار کس قدر غیر مہذب ،مضحکہ خیز اور نفرتوں کو پروان چڑھا نے والا ہے۔۔۔اس اشتہا ر کی عبارت دراصل 3عدد پیغامات ہیں پہلا پیغام: "مہذب آدمی اور وحشی کے درمیان کسی بھی جنگ میں مہذب آدمی کا ساتھ دیجئے" ( اس بات پر کس کو اعتراض ہوسکتا ہے) دوسرا پیغام : "اسرائیل کی مدد کریں "۔۔۔ہائیں !!! ۔۔یہ کیسی بےتکُی اور بے ہودہ بات لکھ دی ؟؟
یہ تو دنیا کے لوگوں کی آنکھوں میں دھول جھونکنے والی بات ہے۔۔مجھے دنیا کو بتانے کی ضرورت نہیں ہے کہ کس وحشی قوم نے تقریباً 15لاکھ انسانوں کو جن میں عورتیں اور معصوم بچے بھی شامل ہیں غزہ پٹی میں ناکہ بندی کے زریعے قیدی بنا رکھا ہے ،بنیادی ضروری اشیاء کی ترسیل میں رکاوٹین ڈال کر ان لوگوں کو زندہ در گور کیا ہُوا ہے، جس قوم کے وحشی پن سے اقوام متحدہ بھی نالاں ہے اور چیخ رہی ہے کہ ناکہ بندی ختم کی جائے۔۔ اسی طرح جب 23 سالہ امریکی ریچل کوری نے ان مظلوموں پر توڑے جانے والے ظلم کے خلاف آواز بلند کی تو اسکو وحشیانہ انداز میں بلڈوزر کے زریعے کچل کر ہلاک کردیا گیا۔ایسی قوم کیلئے حمایت کا لکھنا۔۔۔
غیر مہذب اورمضحکہ خیز بات ہی کہی جائے گی ۔کوئی بھی مہذب شخص ایسی غیر مہذب قوم کی حمایت نہیں کر سکتا صرف مذمت ہی کرسکتا ہے۔۔۔
غیر مہذب اورمضحکہ خیز بات ہی کہی جائے گی ۔کوئی بھی مہذب شخص ایسی غیر مہذب قوم کی حمایت نہیں کر سکتا صرف مذمت ہی کرسکتا ہے۔۔۔
تیسرا پیغام : "جہاد کو شکست دیں" ۔ یہ پیغام اشتہار لکھنے والوں کی جہالت کا مظہر ہے ،کہ وہ لفظ جہاد کے معنی نہیں جانتے لفظ٭ "جہاد" جہد سے ماخوذ ہے جس کے معنی جدوجہدکرناہے،اسکے علاوہ ایک اصطلاحی معنی دفاعی جنگ کے بھی ہیں۔۔۔لیکن اس اشتہار میں اس لفظ کو غلط سینس میں مسلمانوں سے خوف دلانے / نفرت کرانے کی کوشش کے طور پر استعمال کیا گیا ہے۔۔۔لیکن یہ مسلمانوں کے خلاف دشمنی نہیں بلکہ امن کے خلاف دشمنی ہے۔۔۔
یہ طے شُدہ بات ہے کہ دُنیا کا ہر مہذب شخص اِس طرح کے نفرت میں اضافہ کرا نے والے عمل سے نفرت کرتا ہے جبکہ دنیا کا ہر مہذب شخص امن و بھائی چارہ کو بڑھاوا دینے والے عمل سے محبت رکھتا ہے ۔۔۔
یہ طے شُدہ بات ہے کہ دُنیا کا ہر مہذب شخص اِس طرح کے نفرت میں اضافہ کرا نے والے عمل سے نفرت کرتا ہے جبکہ دنیا کا ہر مہذب شخص امن و بھائی چارہ کو بڑھاوا دینے والے عمل سے محبت رکھتا ہے ۔۔۔
اب اجازت دیں ۔۔۔آپ کا بُہت شُکریہ ۔۔۔۔(ایم۔ڈی)