Image result for monument valley
ہر چیز سے عیاں ہے،ہرشے میں نہاں ہے،خالِق کائنات، مالِک کائنات
عقلِ کُل،توانائی کُل، ہمہ جہت، ہمہ صِفت،خالِق کائنات، مالِک کائنات
آنکھیں کہ جِن سے میں دیکھا ہوں میری نہیں، عطائے خُداوندی ہے
  پاؤں کہ جِن سے میں چل تا ہوں میرے نہیں،عطائے خُدا وندی ہے
غرض یہ کہ میرے  وجود کا ذرہ  ذرہ   میرا  نہیں ،عطائے خُداوندی ہے
میرے خالِق میرے مالکِ میرے پروردگارانِ نعمتوں کا بے انتہا شُکریہ  


Saturday, March 26, 2011

اس لڑکی کا مستقبل ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

فکرستان سے پوسٹ ٹیگز:- /راشن/اسلحہ/آخری پُونجی/مستقبل
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
وہ تو غریب تھے لیکن سیلاب نے تو اُس غریبی میں سے بھی اپنا حصّہ مانگ لیا تو وہ بالکل ہی قلاش ہوگئے اب اُنکے پاس  کچھ بھی باقی نہیں بچا تھا  ۔ایسے میں کُچھ خواتین اُنکے پاس آئیں اور کہا کہ سیلاب زدگان کیلئے امداد تقسیم کی جارہی ہے ۔چلو ہمارے ساتھ اپنے حصّہ کا راشن لے لو چونکہ وہ خواتین تھیں اسلئے اُنہوں نے اُن پر اعتماد کیا اور اپنی 19 سالہ بیٹی کو راشن لینے کیلئے اُنکے ساتھ کردیا اِن خواتین نے لڑکی کو لے جا کردو مردوں کے حوالے کردیا اِن مردوں نے اسلحہ کے زور پر اِن لُٹے پِٹے لوگوں  کی آخری پُونجی کو بھی لُوٹ لیا  ۔( لڑکی سے  کہا یہ ہم نے تمہارے والد کو سزا دی ہے)۔ یہ کیسی سزا ؟؟؟ مخاصمت باپ سے ہو سزا بیٹی کو دی جائے! !سوال تو یہ بھی ہے کہ خود خواتین ہوتے ہوئے بھی ایک لڑکی کو مردوں کے حوالے کرتے ہوئے اُنکی روح کیوں نہیں کانپی ، اُنکے ضمیر نے کچوکے کیوں نہیں مارے ؟ ؟ ؟    اب اس لڑکی کا مستقبل  ؟ ؟ ؟ 
 اِس حقیقی واقعہ کی مزید تفصیل درج ذیل لنک پر ۔
خلوص کا طالب۔( ایم ۔ ڈی )۔ 

4 comments:

  1. ایم ڈی صاحب۔۔۔ اس معصوم لڑکی کے مستقبل کے بارے میں تو کچھ نہیں کہا جا سکتا۔۔۔ لیکن ان ظالموں کے مستقبل کے بارے میں میں پورے وثوق سے کہہ سکتا ہوں کہ اللہ انہیں بخشے گا نہیں۔۔۔ جو گھناونا جرم اور ظلم انہوں نے کیا ہے۔۔۔ اس کی معافی ملنا مشکل ہی ہے۔۔۔

    ReplyDelete
  2. محترم عمران اقبال صاحب ٭ آپکا بُہت شُکریہ کہ آپنے پوسٹ سے متعلق اپنے خیالات سے ہمیں نوازا ۔
    خلوص کا طالب۔( ایم ۔ ڈی )۔

    ReplyDelete
  3. ایم ڈی یہ تو صرف ایک کہانی ہے،ایسی بے شمار اورلا تعداد کہانیاں اس ملک کے کونے کونے میں تخلیق پارہی ہیں،
    وجہ جہالت تکبر اور نفرت ہے،جس کا سد باب کرنے کے لیئےکوئی تیار نہیں!
    :(

    ReplyDelete
  4. محترم عبداللہ صاحب ٭ آپکا بُہت شُکریہ کہ آپنے پوسٹ سے متعلق اپنے خیالات سے ہمیں نوازا ۔
    خلوص کا طالب۔( ایم ۔ ڈی )۔

    ReplyDelete