منجانب فکرستان: پی ٹی آئی کو کم سیٹیں ملنے کی چند ممکنہ وجوہات۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
(دوستو : میری اُنگلیاں پھسل گئیں کالم نگار ہارون رشید کے بجائے ہارون الرشید لکھ دیا تھا ، اِس کیلئے میں معزرت خواں ہوں) یہ اُسی طرح ہُوا ہے جسطرح عمران خان نے شیرپر مہر لگانے کو کہا اور لوگوں نے شیر پر مہر لگا دیا۔۔ اسی طرح شہباز شریف نے دو سال میں بجلی ختم کرنے کی بات کی ہے دیکھیں کیا ہوتا ہے ؟؟؟
مثلاً عمران خان نے نواز شریف کے خلاف جو جوش و جذبے والا اندازِ تکلم اپنایا تھا وہ پنجاب کی عوام کو پسند ہو۔۔۔جبکہ عمران خان ممکن ہے اِیسا سمجھتے رہے ہوں کہ اس طرح کے جوش ،جذبے اورجیت کے دعوے کرکے وہ ووٹروں کا پی ٹی آئی پر اعتماد بڑھا رہے ہیں۔۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
کالم نگار ہارون رشید کی بات نہ ماننے پر اُنکا کپتان سے خفا ہونا ۔۔۔ کالم نگار حسن نثار کا ایک دم سے یوٹرن لینا اور پی ٹی آئی کے خلاف لکھنا ،جو لوگ حسن نثار اور ہارون رشید کے کالم پڑھتے ہیں اُن پر پی ٹی آئی کے بارے میں منفی اثرات پڑے ہونگے ۔۔
تجربہ، سرمایا اور طاقت انتخابات میں جیت کے بڑے اسباب میں شمار ہوتے ہیں۔۔ ن لیگ اِن تینوں طاقتوں میں مالا مال تھی۔۔ ن لیگ کے امیدوار تجربہ کار تھے ، سرمائے کی طاقت بھی اُنکے پاس تھی جبکہ پنجاب کی انتظامیہ شہباز شریف والی ہی تھی ۔۔
ممکن ہے آپ کے خیالات مجھ سے مختلف ہوں اور یہ کوئی بُری بات نہیں ہے۔اب مجھے اجازت دیں۔آپکا شُکریہ
{اللہ بیلی }