Image result for monument valley
ہر چیز سے عیاں ہے،ہرشے میں نہاں ہے،خالِق کائنات، مالِک کائنات
عقلِ کُل،توانائی کُل، ہمہ جہت، ہمہ صِفت،خالِق کائنات، مالِک کائنات
آنکھیں کہ جِن سے میں دیکھا ہوں میری نہیں، عطائے خُداوندی ہے
  پاؤں کہ جِن سے میں چل تا ہوں میرے نہیں،عطائے خُدا وندی ہے
غرض یہ کہ میرے  وجود کا ذرہ  ذرہ   میرا  نہیں ،عطائے خُداوندی ہے
میرے خالِق میرے مالکِ میرے پروردگارانِ نعمتوں کا بے انتہا شُکریہ  


Tuesday, November 15, 2011

" نواز لیگ کی حکمتِ عملی "

منجاب فکرستان : لگتا ایسا ہے کہ ن لیگ نے ساری منصوبہ بندی "باری" کے حوالے سے  کی تھی ؟؟؟
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ 
 ن لیگ کی طرف سے اچانک  گو زرداری گو تحریک کا آنا عمران خان فیکٹر کی نشان دہی کرتا ہے ۔ایسا لگتاہے یہ تحریک" کہیں پہ نگاہیں کہیں پہ نشانہ والی بات ہے "  عمران خان کو مزید ٹائم نہ دیا جائے کہ مزید جلسے کرسکیں چونکہ ایک جلسے نے ہی سیاسی پنڈتوں کے بُرج اُلٹ دیے ہیں ۔ لفافے کالم نگارعمران خان کے خلاف طرح طرح کے کنفیوژن پیدا کر کے اپنی نمک حلالی کا ثبوت دے رہے ہیں ۔ 
ایسا لگتا ہے کہ ن لیگ نے اپنی  منصوبہ بندی "باری" کے حوالے سے کی تھی کہ اپوزیشن کردار ادا کرنے کے بجائے خاموش تماشائی کردار ادا کیا جائے،اور حکومت کوکھُلی چھوٹ دی جائے تاکہ موجودہ حکومت جتنی زیادہ بدنام ہوگی "باری" پر ہمیں اُتنا ہی زیادہ فائدہ ہوگا ، اپوزیشن کا کردار نہ ہونے کی بنا پر ہی تو کئی کرپشن کیسوں میں عدلیہ نے از خود نوٹس لیا ۔ کیا  پاکستان کو کرپشن میں ڈُبونے میں ن لیگ برابر کی شریک نہیں  ہے ؟؟؟؟ اجازت دیں آپکا بُہت شُکریہ۔۔
میں یہ تو نہیں کہتا کہ میری سوچ سے اتفاق کریں٭ میں تو یہ کہتا ہوں کہ میری سوچ یہ ہے۔ (ایم ۔ ڈی )

1 comment:

  1. سو فیصد متفق۔ عوام کی فکر نہیں تھی بلکہ یہی بات ذہن میں تھی کہ عوام کو ہونے دو بیزار۔ ادھر سے یہ حال ہے کہ کہیں سے فوجی قافلہ بھی گزر جائے تو انکو مارشل لا کا خطر ہ نظر آنے لگتا ہے۔اگر یہ اچھی اپوزیشن بنیں تو مارشل لا کی ضرورت ہی کیوں پڑے

    ReplyDelete