منجانب فکرستان :"حکومتی اُمور" خاتون اوّل کیلئے سوکنیں ثابت ہوتی ہیں۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
قارئین کرام آج ہم ، امریکہ ، کینیڈا ، اور اردن کی "خاتونِ اوّل"کی زندگیوں میں مختصراً جھانکیں گے۔۔ ۔ یہبات تو ہر شادی شُدہ شخص بخوبی جانتا ہے کہ ایک سمجھدار بیوی کی خواہش کیا ہوتی ہے ؟ یہی نا کہ اسکا شوہر بیوی کے سامنے ہمیشہ مُسکرا مُسکرا کے یہ گیت گُنگُناتا رہے : جو تم کو ہو پسند وہی بات کریں گے ٭تم دن کو اگر رات کہو رات کہیں گے ۔۔
یہ پوسٹ لکھنے کا خیال ایسے آیا کہ مشعل اوباما نے ایک اسکول کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اپنے دُکھ کا اظہار انِ الفاظ میں کیا کہ صدر کی بیوی ہونا آسان نہیں ۔ اوباما ہمیں اپنے ساتھ کھینچتے رہتے ہیں ۔۔اس طرح کی زندگی میں میںگُھٹنمحسوس کرتی ہوں ۔ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے میری آزادی چھنِ گئی ہو ۔ ۔۔
قارئین کرام مشعل اوباما کی باتیں سمجھنے کیلئے ہمیں کینیڈا کی سابقہ خاتون اوّل مارگریٹ ٹروڈو کی زندگی میں جھانکنا ہوگا ۔ چونکہ اُنہوں نے اپنی آپ بیتی میں اس کیفیت کی اچّھی عکاسی کی ہے ۔۔۔وہ کہتیں ہیں: میں سارا دن ٹروڈو کا انتظار کرتی رہتی تھی ، بہترین میک اپ کرتی تھی اور خوبصورت لباس پہنتی تھی ۔۔۔ مگر جب وہ کام سے آتاتھا تو سوٹ اُتار کر رات کے کپڑے پہن لیتا تھا ۔ جب میں اُس سے کہتی کہ میں سارادن اکیلے بور ہوتی رہی ہوں۔۔ تو وہ کہتا تمہاری زندگی تو خوشگوار ہے۔۔۔مار گریٹ ہر وقت کی سیکورٹی سے بھی بُہت نالاں تھیں ایک کو ڈانٹنے پر اُسنے کہا آپ ہمیں کیوں ڈانٹتی ہیں، ہم تو آپکی حفاظت کیلئے ہیں ۔۔مارگریٹ نے کہا تم حفاظت نہیں ہماری نگرانی کرتے ہو۔۔۔( مطلب کہ جس طرح قیدیوں کی نگرانی ہوتی ہے ۔ایم ڈی )۔۔کتاب میں سرکاری رسومات کا جو نقشہ کھینچا وہ بھی زندگی کو روبوٹ بنادینے جیسا ہے۔مہمانوں سے کیسے ملنا ہے ، کیا گفتگو کرناہے، ترجمان کے زریعے کیسے بات کرنا ہے ،فلاں مہمان سے فلاں موضوع پر گفتگو کرنا ہے اور فلاں موضوع پر گفتگو نہیں کرنا ہے۔ کس سےبے تکلف ہونا ہے کس سے محتاط گفتگو کرنا ہے ۔ یہ سب کرنے میں انسان کی اپنی شخصیت کہاں باقی رہتی ہے۔ آخرِ کار مارگریٹ نے انِ سرکاری رسومات سے بغاوت کردی جسکا نتیجہ طلاق نکلا۔
کتاب میں اُردن شاہ حُسین کی بیوی ملکہ" عالیہ" کے خط کا اقتباس بھی شامل ہے۔ مارگریٹ اور عالیہ کی آپس میں اچّھی دوستی تھی ایک دوسرے کو اپنی بپتا سناتے تھے ۔ خط میں عالیہ نے مارگریٹ کو مشورہ دیا کہ اپنا فرسٹریشن کم کرنے کیلئے جب کوئی نہ ہو کمرہ بند کرکے خوب چِلاؤ ، شورمچاؤ، توڑ پھوڑ کرو چونکہ میں بھی ایساہی کرتی ہوں جس مجھے سکون ملتا ہے۔۔۔۔
جبکہ شوہروں کو حکومتی سیاست سے فرصت ہی نہیں ملتی کہ بیویوں کو ٹائم دے سکیں اور اُن کے دکھ کو سمجھ سکیں ۔یوں "حکومتیں" بیویوں کیلئے نئی سوکنیں ثابت ہوتی ہیں۔ جو شوہروں کو قابو کرلیتیں ہیں ۔۔۔
عمران خان کا بھی یہی کہنا ہے کہ سیاست میں آکر وہ بیوی کو مناسب ٹائم نہیں دے سکے تھے۔
_______________________________________________________________قارئین کرام بہت فرسٹریشن محسوس ہورہی ہے چلو چلتے ہیں کسی خانہ بدوش کی بستی میں یہ میدان کے بیچ خیمہ زن ہیں ، چاروں طرف کھُلا میدان ہے موسم بُہت سُہانا ہے، ہلکی سی ٹھنڈ پڑ رہی ہے، چاند کی چودھویں رات ہے اور رات کے 11بجے ہیں پوری بستی چاندنی میں نہا رہی ہے ۔سفید دُودھیا چاندنی ہلکے ٹھنڈے موسم نے دلوں میں رومانس جگادیا ہے۔۔۔ لیکن بچّے جاگ رہے ہیں ۔ بستی والے جا گ رہے ہیں۔ کوئی ریڈیو سُن رہا ہے تو کوئی ٹیپ ریکارڈ اور کوئی بیوی سے گپ شپ کر رہا ہے ۔۔۔کیونکہ کچھ دیر بعد دونوں نے بھر پور چاندنی کا بھر پورآنند لینا ہے ۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــقارئین کرام پہلے ہم نے دنیا کے سب سے بڑے لوگوں کی زندگی پر ایک نظر ڈالی پھر ہم نے دنیا کے سب سے چھوٹے لوگوں کی زندگی پر نظر ڈالی ۔۔۔۔۔ تفصیل کے خواہش مند لنک پر جائیں اور مجھے دیں اجازت آپ کا بُہت شُکریہ۔۔(ایم ۔ڈی)
1
http://www.urdutimes.com/content/%D8%A7%D9%85%D8%B1%DB%8C%DA%A9%DB%8C-%D8%B5%D8%AF%D8%B1-%DA%A9%DB%8C-%D8%A7%DB%81%D9%84%DB%8C%DB%81-%D8%AE%D8%A7%D9%86%DA%AF%DB%8C-%D8%AD%D8%A7%D9%84%D8%A7%D8%AA-%D8%B3%DB%92-%D8%BA%DB%8C%D8%B1-%D9%85%D8%B7%D9%85%D8%A6%D9%86
2
http://en.wikipedia.org/wiki/Margaret_Trudeau
No comments:
Post a Comment