محمدﷺ: مائیکل ھارٹ: شیکسپیئر:بیکن: ڈیویری : pdf لنک : اسطورہ
تحقیق بتا رہی ہے کہ شیکسپیئر نے کوئی ڈرامہ نہیں لکھا، وہ ناخواندہ تھا: یہ کہنا ہے مائیکل ہارٹ کا کہ جس نے اپنی تحقیقی کتاب The 100Most influential persons in history میں تنقید کی پرواہ نہ کرتے ہوئےحق پر محمدﷺ کو رینک میں پہلا نمبردیا ہے اورحضرت عیسٰے کو تیسرے نمبر پر رکھا تاہم اس پر کسی نے مائیکل ہارٹ کو جان سے مارنے کی دھمکی نہیں دی البتہ تنقید ضرور ہوئی جسکا جواب ہارٹ نے دلائل سے دیا اور دوسرے ایڈیشن میں بھی آپ ﷺ کو رینک میں پہلے نمبر پر رکھا۔
مائیکل ہارٹ : بنیادی طور پر سائنس دان ہیں ،علم فلکیات میں ڈاکٹریٹ ہیں اور کافی عرصہ تک ناسا میں مختلف قسم کے پروجیکٹ میں کام کرچکے ہیں ۔۔
درج بالا کتاب میں شیکسپیئر کیلئے رینک کا تعین کرنے کے سلسلے میں مائیکل ہارٹ نے جو تحقیق کی اسکے مطابق لکھاری ولیم شیکسپیئرکو بحثیت ایک شخصیت کے دُنیا بھر میں ایک شخص بھی ایسا نہیں ہے جو اُسے جانتا ہو اُسکے ہم عصر لکھاریوں میں سے بھی کوئی اُسے نہیں جانتا تھا البتہ ایک شخص جو ولیم شیکسپیئر کے نام سے جانا جاتا ہے وہ ایک تاجر تھا اور وہ پڑھنا لکھنا نہیں جانتا تھا حتاکہ اسکے بچّے بھی پڑھنا لکھنا نہیں جانتے تھے تاہم شیکسپیئر کے حوالے سے جو تحاریر پائی جاتی ہیں اُن میں اور فرانسس بیکن/ایڈورڈ ڈی ویری کی تحریروں میں کافی حد تک مشابہت پائی جاتی ہے۔۔۔بہر حال شیکسپیئر کا نام ایک اسطورہ کے طور پر ہی سہی اسکی تحاریر نے معاشرہ پر اپنا اثر ڈالا ہے اس لیے مائیکل ہارٹ نے ولیم شیکسپیئر کو اس کتاب میں31 واں رینک دیا ہے۔مزید تفصیل کیلئے پی ڈی ایف لنک پر جائیں ۔۔مجھے اجازت دیں آپکا بُہت شُکریہ ۔۔۔
http://ebookbrowse.com/the-100-most-influential-people-in-history-pdf-d145607663