منجانب فکرستان: ایسے میں ذہن میں یہ سوال بھی اُبھرتا ہے۔۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
جماعت اسلامی والے" کراچی" کو بھی مونث سمجھ کر اپنے بڑے بڑے حجابی بینروں کا حجاب کراچی کو پہنا دیا اب کراچی کی صورتِ حال یہ بنی ہوئی ہے کہ یہ ان حجابی بینروں تلے شرمائی ہوئی ہے۔۔جو خواتین حجاب یا برقعہ پہنتی ہیں وہ اپنی مرضی سے پہنتی ہیں۔۔اور جو خواتین نہیں پہنتی ہیں کیا وہ ان 20 روزہ حجابی میلوں سے متاثر ہوکر پہنے لگیں گی؟؟؟ جماعت اسلامی نے یکم تا 20 ستمبر تک ملک بھر میں بھر پور طریقے سے فروغِ حجاب مہم چلانے کا 20 روزہ پروگرام تشکیل دیا ہے ۔۔۔
ایسے میں ذہن میں یہ سوال بھی اُبھرتا ہےکہ جس طرح کے ملک میں بھیانک قسم کے فرقہ واریت کے واقعات ہوئے ہیں۔ ایسے میں فرقہ واریت کے خلاف بھر پور آواز اُٹھانے کی ضرورت تھی یا کہ 20 روزہ فروغ حجاب کی ؟؟؟
درج بالا خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں۔۔۔آپکا بُہت شُکریہ۔ (ایم۔ڈی)