Posts

Showing posts from September, 2025

یاد داشت کے جھروکوں سے(قسط #11)

ہر چیز سے عیاں ہے ،ہرشے میں نہاں ہے، خالِق کائنات، مالِک کائنات عقلِ کُل،توانائی کُل، ہمہ جہت، ہمہ صِفت، خالِق کائنات، مالِک کائنات آنکھیں کہ جِن سے میں دیکھا ہوں میری نہیں، یہ عطِائے خُداوندی ہے  پاؤں کہ جِن سے میں چل تا ہوں میرے نہیں ، یہ عطِائے خُدا وندی ہے غرض  کہ میرے  وجود کا ذرہ  ذرہ   میرا  نہیں  ،  یہ عطِائے خُداوندی ہے  یہ  میرے خالِق میرے مالکِ میرے پروردگار انِ نعمتوں کا  بے انتہا شُکریہ ۔  ---------------------------------------- ٭منجانب فکرستان : غ وروفکر کے لئے ٭  ۔14اگست کو پاکستان نے اپنی آزادی کا 78 واں جشن منایا اِس حوالے سے  ،اماں جان کی کہی یہ بات مجھے یاد آتی ہے کہ 14اگست 1947 کو ناناجان ہمارے گھرآئے ہوئے تھے،نانا جان کی عادت تھی کہ خاندان میں ہوئی کوئی شادی ، موت، پیدائش، اور دنیا میں ہونے والے اہم واقعات کو اپنی ڈائری میں درج کرتے ،نانا جان نے اماں جان سے کہا کہ آج ہمارا نواسا، درویش سوا سال کا ہوگیا ہے۔۔ نوآباد کی آبادی میں سندھی،میمن،بلوچی اورمکرانی شامل تھے یوں میں سندھی میمنی ،بلوچی، م...