منجانب فکرستان :غوروفکر کے لئے
ٹوئٹر پر میری پوسٹ و شیئرنگ دیکھنے لئے
دُنیا میں آٹھ ارب کے قریب انسان رہتے ہیں، فطرت کی حکمتی ( میکنیزم) نے اِن تمام انسانی چہروں کو قابلِ شناخت بنایا ہے ۔۔۔ یہ بھی کہ ہر فرد اپنی سی منفرد سوچ کا حامل ہے تاہم اِن قابلِ شناخت لوگوں کے ذہنوں میں کیا کُچھ چل رہا ہوتا ہے، معلوم نہیں ہو پاتا ، دوست احباب، عزیز و اقارب حتاکہ گھر والوں تک کو یقین کرنا مشکل ہوتا کہ ہمارے بیٹے ہی نے مسجد،چرچ،بار کلب،اسکول وغیرہ میں فائرنگ کرکے لوگوں کو ہلاک کیا یا شوہر نے بیوی کو،دوست نے دوست کو ہلاک کیا وغیرہ وغیرہ ۔۔۔۔
اِن ذہنوں میں کیا چلتا رہا کہ اداکار سوشانت سنگھ،سمیر شرما،سشیل گودا اور اداکارہ انوپما پھاٹک نے خودکشی کرلی ۔۔
اداکارہ حنادلپزیر نے اداکارہ عفت عمر شو میں اپنی شادی اور طلاق بابت بتایا کہ اُنکی پسند کی شادی ہوئی تھی اور یہ کہ ہمارے درمیان کوئی اختلاف نہیں تھا اور یہ کہ میرا شوہر کوئی بُراانسان نہیں تھا تاہم شوہر نے بلاوجہ غصے میں آکر مُجھے طلاق دیدی۔۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
اِس وقت " قابل اجمیری " کا یہ شعر یاد آرہا ہے کہ
وقت کرتا ہے پرورش برسوں
حادثہ ایک دم نہیں ہوتا
اب اجازت
رب مہربان رہے
No comments:
Post a Comment