منجانب فکرستان: چمتکار ، عوامی بل ،برصغیر، کنوارہ بڈھا،
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
اگرکوئی ایسا سمجھتا ہے کہ انا ہزارے کی تحریک صرف بھارتی عوام کے لیے تھی تو وہ غلطی پر ہے انا ہزارے پورے برصغیر کے اینٹی کرپشن کے سمبل تھے اگر بھارت میں "لوک پال بل" منظور ہوجاتا تو اسکے اثرات پورے برصغیر پر پڑتے ، انا کی کوششوں کی وجہ سے " بل" لوک سبھا میں تو منظور ہو گیا تھا اب صرف راجیہ سبھا کی منظوری درکار تھی،پھر خُدا جانے کیسا چمتکار ہُوا کہ انا کو تحریک کو اُدھورا چھوڑ سیاست میں آنے کی چُل اُٹھی اس طرح اس بڈھے نے سارے کئے کرائے پر پانی پھر دیا۔۔۔ شومئی قسمت کہ دوچار ہاتھ جبکہ لبِ بام رہ گیا والی بات ہوگئی۔۔
اگر بھارت میں یہ بل منظور ہوجاتا تو برصغیر کے دیگر ممالک میں بھی اسی طرز کے "عوامی بل" کیلئے راہ کُھل جاتی۔۔۔ جس طرح سے ایک عرب علاقہ کی تحریک دوسرے عرب علاقوں میں پھیلی۔۔۔۔
تو کیا انا کا یہ سارا ڈرامہ سیاست میں "اِن" ہونے کیلئے تھا ؟؟۔۔۔۔ یہ کنوارہ بڈھا بھی فل ڈرامہ باز نکلا

تو کیا انا کا یہ سارا ڈرامہ سیاست میں "اِن" ہونے کیلئے تھا ؟؟۔۔۔۔ یہ کنوارہ بڈھا بھی فل ڈرامہ باز نکلا


اب اجازت دیں ۔۔۔آپ کا بُہت شُکریہ۔۔(ایم۔ڈی)