منجانب فکرستان:- ماریہ ٹی وی/ سعودی عرب/ امریکی/ مغربی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
جس طرح دو سعودی خواتین اتھلیٹس کا اولمپک میں حصّہ لینا دُنیا کیلئے ایک بڑی حیران کن خبر تھی، اسی طرح خواتین کے حوالے سے مصر کا "ماریہ ٹی وی چینل" بھی دُنیا والوں کیلئے کوئی چھوٹی خبر نہیں ہے، چونکہ اس چینل کو چلانے والی خُواتین نہ صرف برقعہ پوش ہیں بلکہ نقاب بھی لگا تی ہیں اور نقاب لگا کر پروگرام پیش کر تی ہیں اس ٹی وی چینل کے مقاصد یہ بتائے جا رہے ہیں کہ برقعہ پوش خواتین کو موقع فراہم کرنا ہے کہ وہ برقعے/ نقاب میں رہتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کا بھر پور طریقے سے اظہار کر سکیں گی ۔۔۔۔
ماریہ چینل کا اثر نہ صرف عرب دنیا بلکہ مسلمانوں کی اکثریت رکھنے والے ممالک پر بھی پڑے گا۔ممکن ہے کہ ہمیں جلد ہی یہ خبر سننے کو ملے کہ سعودی عرب میں بھی ماریہ طرز کے چینل نے اپنی نشریات کا آغاز کردیا ہے۔۔۔سعودی عرب کے بعد کے ممالک۔؟۔؟۔؟۔؟۔؟ اور پھر پاکستان۔۔
امریکی اور مغربی تھنک ٹینکس کے بھی کان کھڑے ہوگئے ہونگے اور سوچ میں پڑ گئے ہونگے کہ خُدا جانے یہ نقاب پوش چینل کیا گل کھِلائے گا؟؟؟
ماریہ ٹی وی کی جھلک لنک پر ۔۔اب اجازت دیں ۔۔آپکا بُہت شُکریہ ۔۔(ایم۔ڈی)