Image result for monument valley
ہر چیز سے عیاں ہے،ہرشے میں نہاں ہے،خالِق کائنات، مالِک کائنات
عقلِ کُل،توانائی کُل، ہمہ جہت، ہمہ صِفت،خالِق کائنات، مالِک کائنات
آنکھیں کہ جِن سے میں دیکھا ہوں میری نہیں، عطائے خُداوندی ہے
  پاؤں کہ جِن سے میں چل تا ہوں میرے نہیں،عطائے خُدا وندی ہے
غرض یہ کہ میرے  وجود کا ذرہ  ذرہ   میرا  نہیں ،عطائے خُداوندی ہے
میرے خالِق میرے مالکِ میرے پروردگارانِ نعمتوں کا بے انتہا شُکریہ  


Sunday, December 11, 2016

 منجانب فکرستان : ٭ خطباتِ رسولﷺ سے اقتباسات ٭
غوروفکر  کیلئے
٭اے فاطمہ بنتِ محمد، اے صفیہ بنتِ عبدالمطلب، اے عباس بن عبدالمطلب : میں تمہارے لیے اللہ کی طرف سے کسی چیز کا مختار نہیں ہوں بہ جز اسکے کہ میری تم سے قرابت داری ہے ،سو میں اسکا حق ادا کرتا رہوں گا ،البتہ میرے مال میں سے جتنا چاہو مانگ لو۔۔ (  کوہِ صفا کے خطبہ سے اقتباس)۔۔
٭ لوگو: ایسا نہ ہو کہ خدا کے حضور تم اس طرح آؤ کہ تمہاری گردنوں پر تو دنیا کا بوجھ لدا ہو اور دوسرے لوگ سامانِ آخرت لے کر پہنچیں اور اگر ایسا ہُوا تو میں خدا کے سامنے تمہارے کُچھ کام نہ آسکوں گا ٭ اب مجرم خود ہی اپنے جرم کا ذمہ دار ہوگا  ،اب نہ باپ کے بدلے بیٹا پکڑا جائے گا،نہ بیٹے کا بدلہ باپ سے لیا جائے گا ٭نہ کسی عرب کو کسی عجمی پر کوئی فوقیت حاصل ہے نہ کسی عجمی کو کسی عرب پر ، نہ کالا گورے سے افضل ہے نہ گورا کالے سے ۔ ہاں بزرگی اور فضیلت کا کوئی معیار ہے تو وہ تقویٰ ہے ٭ میں تمہارے درمیان ایک ایسی چیز چھوڑے جاتا ہوں کہ اگر تم اس پر قائم رہے تو کبھی گمراہ نہ ہوسکو گے اور وہ ۔۔۔٭خُدا کی کتاب٭ ہے اور ہاں دیکھو دینی معاملات میں غلو سے بچنا کہ تم سے پہلے کے لوگ انھی باتوں کے سبب ہلاک کردیے گئے۔۔۔۔(خطبہ حجۃالوداع سے اقتباس )۔۔۔
نام کتاب: خطباتِ رسول ﷺ ۔۔مرتب: محمد رفیع الدین ہاشمی ۔۔ناشر: منشورات