Image result for monument valley
ہر چیز سے عیاں ہے،ہرشے میں نہاں ہے،خالِق کائنات، مالِک کائنات
عقلِ کُل،توانائی کُل، ہمہ جہت، ہمہ صِفت،خالِق کائنات، مالِک کائنات
آنکھیں کہ جِن سے میں دیکھا ہوں میری نہیں، عطائے خُداوندی ہے
  پاؤں کہ جِن سے میں چل تا ہوں میرے نہیں،عطائے خُدا وندی ہے
غرض یہ کہ میرے  وجود کا ذرہ  ذرہ   میرا  نہیں ،عطائے خُداوندی ہے
میرے خالِق میرے مالکِ میرے پروردگارانِ نعمتوں کا بے انتہا شُکریہ  


Thursday, February 16, 2012

٭ فرقے اور رشتے ٭

منجانب فکرستان پیش ہے : گھر اور خاندان انسان کے لیے اِس دُنیا کی جنّت ہے۔"ایک سچّا واقعہ"۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
تفرقہ بازی امتِ مسلمہ کو کئی پہلؤں سے نقصان پُہنچا رہا ہے۔ اِس کے نقصان کا ایک پہلو یہ بھی ہے کہ نوجوانوں کے لیے مُناسب "رشتہ تلاش" کرنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں مثلاً بڑی تگ ودو کرنے کے بعد کسی لڑکے یا لڑکی کا تعلیمی معیار اور طبقاتی معیار ، کے مُطابق میچنگ رشتہ مل جاتا ہے۔ لیکن اِس مُناسب رشتہ میں دیو بندی/ بریلوی دراڑ پڑ جاتی ہے۔ تو پھر دونوں خاندانوں کو نئے سرے سے مارے مارے پھرنا پڑتا ہے چونکہ میچنگ رشتوں کا ملنا آسان بات نہیں ہے ۔ آج کتنے ہی رشتے اس تفرقہ بازی کے بھینٹ چڑ رہے ہیں ۔۔۔۔
 ایک واقف کار کا سچّا  واقعہ لکھ رہاں ہوں  جو  کہ اُنہوں نے مُجھے سُنایا۔۔۔  یہ  میرا رب جانتا ہے کہ میں جھوٹ لکھ رہا ہوں یا کہ سچ ۔۔۔۔۔ میرے واقف کار کی والدہ کا انتقال ہو گیا واقف کار کا جوان بیٹا اپنے باپ سے لڑتا  ہے کہ گھر میں دادی کا سوئم/ چہلم  نہیں ہونا چاہئیے ۔۔۔جس کے جواب میں باپ کے الفاظ یہ ہیں " ماں میری مری ہے کہ تمہاری  میں تو سوئم بھی کروں گا اور چہلم بھی،تمہیں اس گھر میں رہنا رہو یا الگ ہوجاؤ۔۔۔تو اس طرح سے یہ فرقے  باپ بیٹے، بھائی بھائی ، ماں بیٹی، جیسے مُقدس رشتوں میں دراڑیں ڈال رہے ہیں ۔تو کہیں میچنگ رشتوں میں رکاوٹیں پیدا کر رہے ہیں,اورکہیں۔۔۔ ؟؟؟ یہ سب ہمارے عُلمائے کرام  کی مہربانیوں کا نتیجہ ہے۔۔۔ ورنہ حقیقت تو یہ ہے کہ: آیت۔ 102،103،105،آلِ عمران  / آیت۔ 159الانعام /آیت۔91تا93 ،الحجر میں اللہ تعلیٰ نے صاف صاف لفظوں  میں فرقے بنانے سے منع کیا ہے۔۔۔ یہی پیغام آپ ﷺ نے بھی  حجۃ الوداع پر اُمّت کو دیا ۔۔۔لیکن پھر بھی ہمارےعُلماء نے فرقوں  کو بنا کر ہی دم لیا ۔۔۔اب ان فرقوں کا ختم ہونا بُہت مشکل ہے۔۔۔ چونکہ اب اس میں عُلماء کی "اناؤں" کے ساتھ ساتھ فنڈنگ بھی شامل ہو گئی ہے۔۔۔ جسکا اثر ہر فرقے میں نظر آرہا ہے ۔۔۔ لیکن پھربھی میں نے { آگ بجھانے والی چڑیا کی طرح } اپنی ایک سابقہ پوسٹ بعنوان ٭" ورائٹی  اورفرقے " میں عُلمائے کرام سے درخواست کی تھی کہ تمام فرقوں کو قبول کرتے ہوئے فرقوں کا گُلدستہ بنالیں جس میں ہر فرقہ ایک پھول کے ماند ہو۔۔۔اور یہ فیصلہ کہ کونسا فرقہ یا  فرد جنتی ہے۔۔۔ یہ فیصلہ تو اللہ نے ہی کرنا ہے۔۔۔  تو پھر ہمیں چاہئیے کہ ہم اللہ کے فیصلے کے دن تک  کا انتظار کریں اور آپس میں رنجشیں نہ بڑائیں ،اس دُنیا کو جہنم نہ بنائیں، خاندان کے مقدس رشتوں میں دراڑیں نہ پڑنے دیں اور نہ ہی  گھرکے ماحول کو تکلیف دہ بنائیں ۔۔۔
چونکہ: گھر اور خاندان انسان کے لیے اِس دُنیا کی جنّت ہے۔۔۔(ایم۔ڈی)

2 comments:

  1. اس سب کا سبب بظاہر تو مولوی ہی ہے لیکن اصل سبب علم کا نہ ہونا ہے کیونکہ انگریز قابضوں نے ہمیں جو نظامِ تعلیم دیا وہ ہمیں پڑہا لکھا بناتا ہے تعلیم یافتہ نہیں ۔ یہ نظامِ تعلیم صرف نوکری کے حصول میں مدد دیتا ہے ہمارے دماغ کو روشن نہیں کرتا. اگر ہم شرف اسناد کی تگ و دو چھوڑ کر حصولِ تعلیم میں لگ جائیں تو سارے دلدّر دُور ہو جائیں ۔ پھر ہم قرآن شریف کو سمجھ کر پڑھنا شروع کر دیں گے اور ووٹ بھی درست آدمی کو دیں گے

    ReplyDelete
  2. محترم افتخار اجمل بھوپالی صاحب : اس تبصرہ پر شُکریہ قبول کیجئے ۔ (ایم ۔ڈی)۔

    ReplyDelete