Image result for monument valley
ہر چیز سے عیاں ہے،ہرشے میں نہاں ہے،خالِق کائنات، مالِک کائنات
عقلِ کُل،توانائی کُل، ہمہ جہت، ہمہ صِفت،خالِق کائنات، مالِک کائنات
آنکھیں کہ جِن سے میں دیکھا ہوں میری نہیں، عطائے خُداوندی ہے
  پاؤں کہ جِن سے میں چل تا ہوں میرے نہیں،عطائے خُدا وندی ہے
غرض یہ کہ میرے  وجود کا ذرہ  ذرہ   میرا  نہیں ،عطائے خُداوندی ہے
میرے خالِق میرے مالکِ میرے پروردگارانِ نعمتوں کا بے انتہا شُکریہ  


Saturday, October 2, 2010

کیا نماز برائیوںسے روکتی ہے ؟

قرآن کا فرمان تو یہی ہے کہ نماز برائیوں سے روکتی ہے - اب سوال پیدا ہوتا ہے کہ ہم نماز روزے کے اتنے پابند ہونے کے باوجود اتنی زیادہ برائیوں میں کیوں ملوث ہیں -غور کرنے پر جو بات میرے سمجھ میں آئی وہ میں آپ لوگوں سے شیرز کرنا چاہتاہوں -ہم اللہ کے گھر میں بیٹھ کر اللہ سے صراط مستقیم پر چلنے کی بات تو کرتے ہیں لیکن جیسے ہی نماز ختم ہوتی ہے -ہم صراط مستقیم کو مسجد میں ہی چھوڑ دیتے ہیں -مسجد سے باہر نکل کر منشیات فروش منشیات بیچتاہے ،حاجی صاحب اپنی جعلی دواؤں کی فیکٹری چلے جاتے ہیں ،ٹریفک پولیس والا رشوت لینے کھڑا ہوجاتا ہے ، دودھ والا دودھ میں ملاوٹ کرتا ہے ، اسمبلی والا جعلی ڈگری پر جعلی حلف اُٹھاتاہے ، امراء ٹیکس نہیں دیتے قرضے معاف کرواتے ہیں ، صاحب آفس کی اسٹیشنری گھر میں استعمال کرتا ہے جعلی ٹینڈروں پر کمیشن لیتا ہے ،آفس کی کار بمع پیٹرول گھر میں استعمال ہوتی ہے ، فلم سٹار ریما کہتی ہے میں تہجد گزار ہوں ، ایسا کیوں ہےجبکہ یہ سب نمازی ہیں -ہُوا یہ ہے کہ ہمارے علمائے کرام نے نماز کی پابندی کی تاکید جس شدومد سےکی اس شدومد سے نماز کے مقصد کو اجاگر نہیں کیا ، آج بھی مدرسوں میں یہی کچھ ہورہا ہے - جبکہ قرآن نے تو نماز کے مقصد کو واضع کردیا کہ نماز برائیوں سے روکتی ہے، اب یہ علمائے کرام کا کام تھا کہ بتاتے کہ نماز برائیوں سے کیسے روکتی ہے ، بتاتے کہ دن میں پانچ بار نماز کی ادائیگی میں کیا حکمت ہے؟ سورہ فاتحہ میں ایسا کیا فلسفہ ہے کہ اسکے بغیر نماز نہیں ہوسکتی ، اور بتاتے کہ سورہ فاتحہ میں سیدھی راہ اور صراط مستقیم جیسے الفاظوں کی کیا اہمیت ہے ؟ غرض کہ علمائے کرام نے نماز کے مقصد پر زور نہیں رکھا ،نمازکی ادائیگی پر زور دیا جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ نماز ایک معاشرتی رسم بن کر رہ گئی ہے کہ معاشرے میں نمازی کو عزت کی نظر سے دیکھا جاتا ہے - اب آپ خود غور کریں ، دن میں پانچ بار اللہ کے گھر میں بیٹھ کر صراط مستقیم پر چلنے کی بات کرتے ہیں اُن لوگوں راہ پر چلنے کی بات کرتے ہیں جن لوگوں نے فلاح پائی اوراُس راہ سے بچنا چاہتےہیں جو بھٹکے ہوؤں کی ہے کہ جن پر غضب نازل ہوا -لیکن راہ وہی اپنائے ہوئے ہیں جو بھٹکےہوؤں کی ہے کہ جن پر اللہ کا غضب نازل ہوا دیکھ لیں آج پوری دنیا میں رسوا ہورہے ہیں کہ نہیں ساری آفتیں ہم پہ آرہی ہیں کہ نہیں آج ہم عذاب زدہ قوم ہیں کہ نہیں - آج آپ مسجد سے باہرنکلنے والے کسی نمازی سے پوچھیں کہ بھائی نماز سے کیا حاصل کیا - وہ آپکو بے وقوف اور جاہل سمجھے گا اور کہے گا نماز سے فا ئدہ کی بات کرتا ہے؟ وہ کہے گا آپکو نہیں معلوم یہ اللہ تعلیٰ کی طرف سے بندوں پر فرض عبادت ہے، میں نے فرض کی ادائیگی کردی ہے - اب میں آفس جارہا ہوں انکم ٹیکس آفس میں ہوں کام پڑے تو آجانا -والدین بچوں کو نماز سکھا تے ہیں کہ یہ پڑھنا ہے اور اسطرح کرنا ہے - نماز کے مقاصد کوئی نہیں بتاتا صرف نماز پڑھنا سکھایا جاتا ہے - نتیجہ بچے بھی والدین کی طرح نماز کی ادائیگی کرتے رہتے ہیں اور پھر اسی طرح سے وہ نماز کو اگلی نسل میں منتقل کردیتے ہیں - اسلام صراط مستقیم ہے انسان کی فلاح صراط مستقیم میں ہے- آج دنیا میں دیکھ لیں جو معاشرہ جتنا صراط مستقیم پر قائم ہے وہ اُتنا ہی ترقی یافتہ اور فلاحی معاشرہ ہے - ہم بھی فلاحی معاشرہ قائم کرنا چاہتے ہیں اور ترقی کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں صراط مستقیم کو اپنانا ہوگا - ہمیں بے مقصد رسمی نماز کو چھوڑکر اُس با مقصد نماز کو اپنانا ہوگا جو برائیوں سے روکتی ہے - ہمیں اپنی عملی زندگی کو اس راہ پر ڈالنا ہوگا کہ جس پر چلنے کے لئے مسجد میں بیٹھ کر خدا سے مددکی دُعا مانگی جاتی ہے - ورنہ مسجد میں جاکر اللہ تعلیٰ سے بار بار دُعا مانگنے کا کیا حاصل ہے یہی نہ کہ یہ دُعا ہماری عملی زندگیوں میں مضبوطی سے جڑ پکڑ لے تاکہ ہم بُرائیوں سے بچے رہیں جو کہ نماز کا مقصد ہے - بہت شکریہ

15 comments:

  1. Excellent!!! I have almost same views...:)

    ReplyDelete
  2. جب اسلام کا مقصد سمجھ میں آجائے تب نمازوں کی بات کرنا

    ReplyDelete
  3. السلام علیکم ورحمۃ وبرکاتہ،
    نماز برائی سےروکتی ہے۔ اورپانچ دفعہ نماز پڑھنااس لئےضروری ہےکہ پانچ دفعہ اللہ تعالی سےملاقات کرنی ہو۔نماز ایسےپڑھوکہ اللہ تعالی آپ کادیکھ رہاہےیاایسےکہ آپ اللہ تعالی کودیکھ رہےہیں اس کےحضورسرتسلیم خم کرکےکھڑےہیں۔اوراسی تصورآہستہ آہستہ اپنی عملی زندگی میں لاگوکروتوپھرنماز برائی سےروکےگي۔

    والسلام
    جاویداقبال

    ReplyDelete
  4. دانش صاحب - پسندیدگی کا شکریہ - عارف کریم صاحب -میرے نزدیک اسلام "صراط مستقیم" کا نام ہے ،دنیا میں جتنے پیغمبر آئے سب نے خالق کائنات کا یہی پیغام "صراط مستقیم" لوگوں تک پہنچایا ہے اور صراط مستقیم کو اپنی عملی زنگی میں رائج کرنے کی ترغیب دی -نماز دن میں پانچ بار فرض عبادت اسی لئے ہے کہ اس میں یہ دُعا مانگی جاتی ہے کہ-"صراط مستقیم" پر چلنے کی ہماری سعی اور کوشش میں ہماری مدد فرما - بہرحال میری رائے سے آپکا اختلاف ہو سکتا ہے یہ کوئی انوکھی بات نہیں ہے تبصرہ کا شکریہ -جاوید اقبال صاحب والیکم السلام -آپ نے میرے سابقہ بلاگ بھی ہڑھے ہیں - آپ نے اندازہ لگایا ہوگا کہ میں اپنے ذاتی مشاہدے پر مبنی حقائق پر لکھتا ہوں - اس میں بھی میں نے اس بات کو واضع کرنے کی کوشش کی ہے کہ - نمازکی ادائیگی پر زور ہے - مقصد پر زور نہیں ہے - نماز کا مقصد قران کے مطابق نماز برائیوں سے روکتی ہے-بہر حال تبصرہ کرنے کا شکریہ

    ReplyDelete
  5. اللہ سب کو سمجھ عطا فرمائے۔ آمین

    ReplyDelete
  6. یقینا نماز برائی اور بے حیائی کے کاموں سے روکتی ہے۔
    لیکن اگر وہ نماز ہو، دکھلاوایا، مجبوری، ورزش یا عادت نہیں۔

    ReplyDelete
  7. سعد صاحب - ثماآمین - تبصرہ کرنے پر آپکا شکریہ

    ReplyDelete
  8. کاشف نصیر صاحب- میں نے اپنے پورے مضمون میں جو بات کہنی چاہی تھی -وہی بات آپ نے بڑے احسن طریقے سے صرف چند لفظوں کہدی - بہت شُکریہ

    ReplyDelete
  9. اللہ مجھے اور سب کو پانچ وقت کی نماز ادا کرنے کی توفیق دے آمین ۔۔

    ReplyDelete
  10. حجاب شب صاحبہ-ثماآمین،بلاگ پر آمد پر -بہت شکریہ

    ReplyDelete
  11. Yaqeenan, Nimaz burayun aur behayee say rokti hai. Yeh quran hakeen kehta hay. Who are we to challenge that. Yeh Allah aur nimazee kay darmeyan ka maamla hai. Please do not judge others. Yeh saari fassad ki jad hai. Agar aap logon ko criticize he karan gay to fassad to phelay gha. Yehi musalmano ka sub say bara problem hai. Criticize others. We can preach benefits of nimaz without criticizing. For example. Log apnay aap ko khud to badal lain gay lakin aap ki criticism say kuch nahee ho nay wala. Aap kay saray positive comments i like. Negative sorry. Pl chage yourself. Be positive. Yehee nimaz ki rooh hai.

    ReplyDelete
  12. Aur please always goodness promote karaiN. No negativity no doubts. Allah may help us all. Please lets judge ourselves, because everybody can rightfully judge ownself.

    ReplyDelete
  13. Mr. re guru, thanks for your comment

    ReplyDelete
  14. یقینا نماز برائیوں سے روکتی ہے-- چونکہ بچپن سے مولانا کہتے ہین جی نماز تو کسی حالت مین معاف نہی کی جائے گی-- حتی جس کی روٹی روزی حرام مین مضمیر ہے-- اس معاملے مین حرام خور کو ایک ڈھال مل گئی، وہ تو مسجد کو پابندی سے نماز کو ائے گا-- حرام اعمال جاری رکھے گا، کچھ مولانا کی طرح شکل بھی بنا لے گا-- یہ نتیجا ہے غلط ہدایت کا--

    اگر وہ شخص نماز پڑھتا ہے لیکن حرام سے روکتا نہی تو اسکی نماز ریاکاری ہے-- وہ نماز نہی پڑھتا بس دیکھاوا ہے-- بھئی مولانا تو حرام خور کی طرفداری کرین گے

    ReplyDelete
  15. زین خان- آپکے تبصرہ کا بہت شکریہ

    ReplyDelete