Image result for monument valley
ہر چیز سے عیاں ہے،ہرشے میں نہاں ہے،خالِق کائنات، مالِک کائنات
عقلِ کُل،توانائی کُل، ہمہ جہت، ہمہ صِفت،خالِق کائنات، مالِک کائنات
آنکھیں کہ جِن سے میں دیکھا ہوں میری نہیں، عطائے خُداوندی ہے
  پاؤں کہ جِن سے میں چل تا ہوں میرے نہیں،عطائے خُدا وندی ہے
غرض یہ کہ میرے  وجود کا ذرہ  ذرہ   میرا  نہیں ،عطائے خُداوندی ہے
میرے خالِق میرے مالکِ میرے پروردگارانِ نعمتوں کا بے انتہا شُکریہ  


Thursday, September 9, 2010

دُعا

دُعا کچھ لوگ دونوں ہاتھوں کوجوڑکر پیالہ نما بنا کر دُعا مانگتے ہیں ،کچھ لوگوں کاکہنا ہے کہ دُعا ہاتھ پھیلاکر مانگنی چاہئے

جبکہ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ مانگناہی ہے تو جھولی پھیلا کر مانگو، عورتیں دوپٹہ پھیلاکرمانگتی ہیں - اب آپ دُعاؤں پر

غور کیجئے ،یااللہ میرا یہ کام کردیجئے یا اللہ میرا وہ کام کردیجئے ، ہم مطلوبہ کوشش نہیں کریں گے بس ہم دُعا مانگ

رہے آپ ہمارا کام کردیجئے یااللہ پاکستان کی حفاظت کیجئے ہم چاہے اسکا بیڑہ غرق کررہے ہوں لیکن آپ حفاظت

کریں ،یااللہ ہمارے گُناہ بخش دیجئے ،ہم روز گناہ کرتے رہیں گے ،دُعا مانگتے رہیں گے آپ بخشتے رہیں ،ہم روز دُعا

مانگتے ہیں اسلام دشمن قوتیں نیست و نابود ہوجائیں مگر وہ تو پھل پھول رہی ہیں جبکہ ہم اُنکے غلام ہوتے جارہے

ہیں ،خالق کائنات نے دُنیا کی سربراہی اُنکے حوالے کردی ہے جبکہ دُعا مانگنے کے اسپیشلسٹ ہمیں مل گئے ہیں -وہ

ایک سے بڑھ کر ایک سائنسدان پیدا کر رہے ہیں نئی سے نئی ٹیکنالوجی پیدا کررہے ہیں جبکہ ہم ایک سے بڑھ کر

ایک دُعاؤں کے اسپیشلسٹ

- پیدا کر رہے ہیں ایسے اسپیشلسٹ جو تمام حاضریں کو رُلانے کا فن جانتے ہیں

عید کی نماز کے بعد دُعائیں اور بدعائیں مانگی جائیں گی آمین آمین کی گردان ہوگی اور حاصل

کچھ نہ ہوگا -کیوں کہ قُرانی تعلیمات کہتی ہیں کہ خالق کائنات نے انسان میں اپنی روح میں

سے ایسا کچھ پھونکا ہے کہ انسان کو کائنات کی شہنشاہی عطا کردی ہے شہنشاہی حاصل کرنے کیلئے

قُران کا کہنا ہے کہ کائنات پرغور وفکر کرنا ہوگا -جو بھی غور وفکر کرے گا شہنشاہی اسی کے

پاس ہوگی -یہ مسلمانوں کا المیہ ہے کہ وہ فقط دُعاؤں پہ تکیہ کئے ہوئے ہیں

8 comments:

  1. بڑی سادہ سی بات ہے کہ پيٹ بھرنے کيلئے انسان محنت مزدوری کرتا ہے تو کھانا ملتا ہے ۔ اس کے ساتھ دعا کی جائے تو اللہ سُبحانُہُ و تعالٰی محنت ميں برکت ڈالتا ہے ليکن اللہ پر يقين اور اس کے فرمان پر عمل لازم ہيں

    ايک درخواست ہے کہ مندرجہ ذيل آپشن فعال کر ديجئے تاکہ تبصرہ کرنے ميں آسانی ہو
    Name/URL
    ميرے بلاگ کا ربط مندرجہ ذيل ہے جب آپ کے بلاگ پر اس بلاگ کا ربط ظاہر ہو گا جو ميں نے تين سال قبل بند کر ديا تھا
    www.theajmals.com

    ReplyDelete
  2. بہت اچھا بلاگ لکھا ہے آپ نے۔ اسی بات کو آگے بڑھا رہی ہوں۔ میرے خیال میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے تین چیزیں ضروری ہیں۔
    محنت
    دعا
    قسمت

    ان میں سے قسمت پر تو ہمارا اختیار نہیں ہے۔ محنت اور دعا ہمارے ہاتھ میں ہیں۔ لیکن جو چیزیں ہمارے ہاتھ میں ہیں ہم اس کو بھی ایمانداری سے نہیں کر رہے۔

    ReplyDelete
  3. سماراصاحبہ -بلاگ پر آنے اور تبصرہ کرنے کا بہت شُکریہ

    میں نے اس تحریر میں اپنے اس خیال کو ظاہر کیا ہے کہ

    ہملوگ نے دُعا پر تکیہ کیا ہوا ہے جبکہ ترقی یافتہ قوموں

    نے غور وفکر کواپنایا ہُوا ہے جوکہ قُران کا منشا ہے -

    قسمت نے اسٹفین ہائکنک کو مفلوج کردیا وہ بولنے اور

    لکھنے سے محروم ہیں -لیکن وہ انٹریو بھی دے رہے ہیں اور

    کتابیں بھی لکھ رہے ھیں -سوال کرنے والے کا جواب وہ ذہن

    میں دیتے ہیں ذہن سے جواب کی لہروں کا اخراج ہوتا ہے-

    جسے آواز کی لہروں میں تبدیل کیا جاتا ہے اب آپ

    کیا کہیں گی کیا اس شخص نے قسمت کو شکست دے دی ؟ -
    آپکی کیا رائے ؟

    ReplyDelete
  4. قبولیت دعا کے لئے صالح ہونا بھی ضروری ہوتاہے یعنی اللہ تعالیٰ کو عمل کر کے دکھائں کہ دعا کرنے والے صرف زبانی جمع خرچ نہیں کرتے -

    ReplyDelete
  5. کھوکر صاحب - خوش آمدید ،آپ نے بالکل صحیح فرمایا ہے-صالح عمل - بہت شکریہ

    ReplyDelete
  6. محترم - جبار صاحب بہت شکریہ

    ReplyDelete
  7. اور اگر دعا کے ساتھ کوشش بھی ہو مگر تبدیلی نہ ہو تو اُس کو کیا کہا جائے ۔۔

    ReplyDelete
  8. محترمہ حجاب صاحبہ ۔ کوشش کی سمت صحیح نہیں ہے کہا جائے گا ۔ شُکریہ ۔ (ایم ۔ ڈی )۔

    ReplyDelete