Image result for monument valley
ہر چیز سے عیاں ہے،ہرشے میں نہاں ہے،خالِق کائنات، مالِک کائنات
عقلِ کُل،توانائی کُل، ہمہ جہت، ہمہ صِفت،خالِق کائنات، مالِک کائنات
آنکھیں کہ جِن سے میں دیکھا ہوں میری نہیں، عطائے خُداوندی ہے
  پاؤں کہ جِن سے میں چل تا ہوں میرے نہیں،عطائے خُدا وندی ہے
غرض یہ کہ میرے  وجود کا ذرہ  ذرہ   میرا  نہیں ،عطائے خُداوندی ہے
میرے خالِق میرے مالکِ میرے پروردگارانِ نعمتوں کا بے انتہا شُکریہ  


Sunday, February 17, 2019

۔ " پروپیگنڈے کی شکست " ۔

منجانب فکرستان :غوروفکر کے لئے
------------------------
کہا جاتا ہے کہ موجودہ سائنس نے اتنی ترقی کرلی ہے خود سائنسی  معجزے دکھا رہا ہے۔ یوں سائنس نے غیرسائنسی  معجزات کے لئے کوئی جگہ نہیں چھوڑی ہے ،شاعر عرفان صدیقی نے اس کیفیت کو اس شعر میں ڈھالا ہے ۔
روح کےمعجزوں کا زمانہ نہیں،جسم ہی کچھ کرامات کرتے ہیں۔
اپنے ہونے کا اعلان کرتے رہیں اپنے ہونے کا اثبات کرتے رہیں 
 تاہم آج بھی ایسی غیرسائنسی حقیقتیں نظر آتی ہیں کہ جو انسانی ذہن کو حیرت زدہ کر دیتی ہیں،جس کو بلاشبہ "معجزہ" کے روایتی  زمرے میں داخل  کیے  بغیر کسی طرح کی توضیح ممکن نہیں۔۔۔مثلاً اسلام مخالف فلم  پروڈیوسر "آئرن ڈون ڈوم" کا اسلام قبول کرنا ہے۔ 
اسی طرح جورم وان کلیویرین کا اسلام قبول کرنے کا واقعہ  بھی معمولی واقعہ نہیں ، کیوں کہ وان کلیویرین نے ہر سطح پر اسلام مخالف  اپنا وتیرہ بنایا ہوا تھا ، بیسیوں بار یہ مطالبہ بھی کیا تھا کہ ہالینڈ میں برقعے اور مساجد کے میناروں پر پابندی ہونا چاہیے۔حتیٰ کہ یہ تک کہہ دیا کہ ’’ہم (اپنے ملک میں) اسلام نہیں چاہتے"۔ ایسے شخص کا اسلام لانا "معجزہ" نہیں تو کیا ہے ؟ ۔۔
الٹی ہو گئیں سب تدبیریں، کچھ نہ دوا نے کام کیا۔۔
آج کی دنیا میں پروپیگنڈا کو سب سے بڑا ہتھیار مانا جاتا ہے، سانحہ نائن الیون کے بعد پوری دُنیا میں اسلام مخالف لوگوں نے اس سانحہ کو بنیاد بنا کر اسلام اور مسلمانوں کے خلاف دنیا بھر میں خوب خوب پروپیگنڈائی عصبیت کا زہر بھرنے کی اپنی سی کوششیں کی گئیں لیکن اِن پروپیگنڈائی  کوششوں کا کُچھ اُلٹا اثر  ہو رہا ہے ۔ ظاہر ہےکہ جورم وان کلیویرین جیسا اسلام مُخالف شخص بھی اسلام قبول کر رہا ہے۔
بی بی سی نیوز کے مطابق آئرش گلوکارہ سینیڈ اکونور نے بھی اسلام قبول کر لیا ہے، جبکہ پیو ریسرچ سینٹر کے مطابق سن دو ہزار پچاس تک دنیا میں مسلمانوں اکثریت ہوجائے گی ۔۔۔

نوٹ: پوسٹ میں کہی گئی  باتوں   سے  اتفاق کرنا نہ کرنا  آپ کا  حق  ہے۔
۔اب اجازت۔
{  رب   مہربان  رہے  }