Image result for monument valley
ہر چیز سے عیاں ہے،ہرشے میں نہاں ہے،خالِق کائنات، مالِک کائنات
عقلِ کُل،توانائی کُل، ہمہ جہت، ہمہ صِفت،خالِق کائنات، مالِک کائنات
آنکھیں کہ جِن سے میں دیکھا ہوں میری نہیں، عطائے خُداوندی ہے
  پاؤں کہ جِن سے میں چل تا ہوں میرے نہیں،عطائے خُدا وندی ہے
غرض یہ کہ میرے  وجود کا ذرہ  ذرہ   میرا  نہیں ،عطائے خُداوندی ہے
میرے خالِق میرے مالکِ میرے پروردگارانِ نعمتوں کا بے انتہا شُکریہ  


Friday, September 20, 2013

" افراط و تفریط "

 منجانب فکرستان: بچوں کی پرورش؛ جدید تحقیق ؛ الزائمر
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
21 ستمبر عالمی دن الزائمر
 پُوری  کائنات میں توازن کا قانون رائج ہے۔۔اِسی کو دیکھتے ہوئے ارسطو روز مرہ زندگی میں بھی اسی قانون کو رواج دینے کو کہتا ہے، وہ اپنی بات واضع کرنے کیلئے مثالوں  کا سہارا لیتا ہے، مثلاً غرور اور عجز کے درمیان خودداری اپناؤ، شرمیلا پن اور بے شرمی کےدرمیان حیا اپناؤ، اسراف اور بخل کے درمیان سخاوت اپناؤ،شہوت پرستی اور بے حسی کے درمیان عفت اپناؤ ، تہور اور بزدلی کے درمیان شجاعت اپناؤ۔۔۔
اگر آپنے پڑھا نہیں ہے تو پھر آپکو  یہ پڑھ کر حیرت ہوگی کہ جن ملکوں میں صفائی ستھرائی کا زیادہ خیال رکھا جاتا ہے۔۔اُن ملکوں کے شہری زیادہ تعداد میں الزائمر کی بیماری میں  مبتلا ہوتے ہیں ۔۔یہ نتیجہ ہے کیمبرج یونیورسٹی کے محققین کی نئی تحقیق کا ہے، اس تحقیق میں 192 قوموں کی صحت کے کوائف پر مبنی اعدادوشمار کے تجزیہ کو شامل کیا گیا ہے۔۔۔
بچوں کی پرورش میں ضرورت سے زیادہ صاف ستھرا ماحول اور دھول مٹی سے احتراز ان کے قدرتی مدافعتی نظام کوغیرمتوازن بنانے کا سبب بنتا ہے جس  سے بچوں کی قوت مدافعت کمزور رہتی ہے اور جسم بہت سے جراثیم کے خلاف لڑنے کی طاقت نہیں رکھتا۔

محقیقین اسی نظریہ کو دہراتے ہوئے کہتے ہیں کہ جراثیم سے کم سامنا ہونے کی وجہ سے جسم میں خون کے سفید خلیوں کے بننے کا عمل سست پڑجاتا ہے۔ خاص طور پرریگولیٹری T سفید خلیہ جو مدافعتی نظام کا انتہائی اہم ترین جزو ہےسب سے زیادہ متاثر ہوتا ہےجن کا کام جسم پرحملہ آور بیکٹریا سے لڑنا اور انھیں ختم کرنا ہوتا ہےٹی خلیوں کی کمی سےدماغ میں سوزش پیدا ہوتی ہےجو دماغی امراض کا باعث بنتی ہے۔

تحقیق کی سربراہ مالی فاکس کہتی ہیں کہ ہمارے مدافعتی نظام کو قاعدہ سے چلانے کے لیے فرینڈلی بیکٹریا سے دوستی کرنا انتہائی ضروری ہے ضرورت اس بات کیا ہے کہ ، ہم متوازن حد تک اپنی صفائی کا خیال رکھیں ۔۔یعنی افراط و تفریط سے بچیں، اور نیچر کے رائج قانونِ اعتدال کو اپنائیں ۔۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
 جسطرح آج کی پوسٹ کیلئے  جدید تحقیق اور نیچر کو حوالہ بنایا ہے۔۔ اسی طرح 21 ستمبر 2012 کو الزائمر کے بارے میں جو پوسٹ لکھی تھی  اُس میں مشہور مصنف ہمینگوئے کی خودکشی اور اسکے مشہور ناول بوڑھا اور سمندر کو حوالہ بناکر لکھا تھا ،اسکے علاوہ الزائمر کے علاج اور معلومات کیلئے پاکستانی سائٹس کی لنکس بھی فراہم کیں تھیں ۔۔۔اگر پڑھنا چاہیں تو لنک پر جائیں ۔۔اور مجھے اجازت دیں ۔۔۔آپ کا بُہت شُکریہ ۔۔۔۔
 { ہمیشہ رب کی مہربانیاں رہیں }