Image result for monument valley
ہر چیز سے عیاں ہے،ہرشے میں نہاں ہے،خالِق کائنات، مالِک کائنات
عقلِ کُل،توانائی کُل، ہمہ جہت، ہمہ صِفت،خالِق کائنات، مالِک کائنات
آنکھیں کہ جِن سے میں دیکھا ہوں میری نہیں، عطائے خُداوندی ہے
  پاؤں کہ جِن سے میں چل تا ہوں میرے نہیں،عطائے خُدا وندی ہے
غرض یہ کہ میرے  وجود کا ذرہ  ذرہ   میرا  نہیں ،عطائے خُداوندی ہے
میرے خالِق میرے مالکِ میرے پروردگارانِ نعمتوں کا بے انتہا شُکریہ  


Wednesday, August 21, 2013

" خطِ غُربت "

 منجانب فکرستان ::10 فیصد: آثار: پاکستان
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
بھارتی حکومت 80کروڑ افراد کو چاول 3، گندم 2 اور باجرہ ایک روپئے کلو قیمت پر فراہم کرے گی (ایک خبر)
 خبر پڑھنے پر دماغ نے اِس خیال کو کِلک کیا کہ:
 سیاستدانوں کی نااہلی اور کرپشن کے طُفیل خطِ غربت سے نیچے افراد کا اضافہ ہونا بھی سیاستدانوں کے مفاد میں ہے، چونکہ الیکشن کے قریب غُربت کے مارے لوگوں کو لُبھانا آسان ہوتا ہے، مُلک میں غریبوں کی تعداد جتنی زیادہ ہو اُتنا اچّھا ہے۔ ۔
 بھارت میں الیکشن ہونے والے ہیں، 80 کروڑ غریب ووٹروں کو سستے اناج کے بہانے لُبھایا جا رہا ہے ۔ ۔ جیسے پاکستانی الیکشن میں کسی نے انکم سپورٹ تو کسی نے لیپ ٹاپ اور میٹرو بس کے زریعے غریبوں کو لُبھایا تھا۔ ۔ ۔               
بھارت میں 70فیصد اور پاکستان میں 60فیصد عوام  خطِ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گُذار رہے ہیں،پاکستان میں یہ جو 10 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے ،اسکی وجہ فوجی حکومتیں (ایوب خان،پرویز مشرف دور)ہیں، اگر پاکستان میں بھی 66 سال تک سیاسی حکومتیں ہوتیں تو پاکستان خطِ  غربت افراد کے معاملے میں  بھارت کو پیچھے چھوڑ دیتا۔ ۔
 اِس بات کا ثبوت یہ ہے کہ پاکستان  کی سابقہ سیاسی حکومت نے افراد کی ایک بڑی تعداد  کو خطِ غربت کے نیچے پُہنچایا ہے۔ ۔ امید واثق ہے کہ موجودہ حکومت بھی سابقہ حکومت کے نقشے قدم پر چلتے ہوئے۔ ۔ ۔  کم نہیں بلکہ کچھ زیادہ ہی افراد کو خطِ غُربت کے نیچے دھکیل دے گی ۔ ۔ ۔جس کےآثار ابھی سے نمایاں ہونے لگے ہیں ۔ ۔ ۔ اب مُجھے اجازت دیں ۔ 
"آپ کا بُہت شُکریہ"  
نوٹ : رائے سے اختلاف/ اتفاق کرنا ہر ایک کا حق ہے
ہمیشہ رب کی مہربانیاں رہیں }