Image result for monument valley
ہر چیز سے عیاں ہے،ہرشے میں نہاں ہے،خالِق کائنات، مالِک کائنات
عقلِ کُل،توانائی کُل، ہمہ جہت، ہمہ صِفت،خالِق کائنات، مالِک کائنات
آنکھیں کہ جِن سے میں دیکھا ہوں میری نہیں، عطائے خُداوندی ہے
  پاؤں کہ جِن سے میں چل تا ہوں میرے نہیں،عطائے خُدا وندی ہے
غرض یہ کہ میرے  وجود کا ذرہ  ذرہ   میرا  نہیں ،عطائے خُداوندی ہے
میرے خالِق میرے مالکِ میرے پروردگارانِ نعمتوں کا بے انتہا شُکریہ  


Wednesday, February 19, 2020

کراچی اور جماعت اسلامی ۔۔

 منجانب فکرستان : غوروفکرکیلئے
ایک دور تھا کہ جب کراچی کو جماعت اسلامی کا گڑھ سمجھا جاتا تھا، پھر کرنا ایسا ہُوا کہ ایوب خان کی دورِ حکومت میں پاکستان  کے دارالخلافہ کو کراچی سے اسلام آباد منتقل کیا جانے لگا اُس وقت کراچی کیلئے جماعت اسلامی نے حق کے مطابق احتجاجی سرگرمی نہیں دکھائی ،  کراچی والوں کو لگا کہ جمات اسلامی  وفاقی  سیاست کی حامل جماعت ہے اسلئے پھس پھسا احتجاج کیا یوں   کراچی والوں کی سوچ بدلی اور ایم کیو ایم وجود میں آئی اور کراچی نئے طرح  کے مسائل سے دوچار ہُوا، اب اِس جماعت کے کسی حدتک بخرے ہوئے جس کا فائدہ پی ٹی آئی کو ہوا تاہم پی ٹی آئی کی کارکردگی سے پاکستان کے دیگر علاقوں کی طرح  کراچی والے بھی مطمئن نہیں ہیں ۔۔۔ یوں لگتا ہے کراچی سمیت پاکستان میں  قیادتی جماعت کا خلا ہے۔۔ ۔ تاہم کراچی میں جماعت اسلامی والے سیانوں کے کہے اقوال کے مطابق"کامیابی کا فارمولا یہ ہے کہ لگاتار کوشش کہے جاؤ "اِس پر جماعت اسلامی پر پوری طرح سے گامزن ہے۔۔۔
کراچی کا کوئی مسئلہ چھوٹا ہو کہ بڑا جماعت اسلامی اپنے احتجای بینزوں کے زریعے کراچی والوں کے ساتھ اپنی وابستگی خوب اُجاگر کرتی ہے  ۔اب  کی بار بحریہ ٹاؤن الاٹی  مسئلے کے حل کے لئے جماعت اسلامی کراچی میں دھرنے کی کال دی جس کا اثر یہ  ہُوا کہ بحریہ ٹاؤن والوں جماعت اسلامی والوں سے مُلاقات کی اور مسئلہ کے حل کی جانب گامزن ہیں۔۔اگر جماعت اسلامی الاٹیوں کو حق دِلانےمیں کامیاب ہوتی ہے تو یہ جماعت اسلامی کے لئے نیک فال ہوگا ۔۔۔
 نوٹ: پوسٹ میں لکھی باتیں، ذاتی خیلات پر مبنی ہیں/ اتفاق کرنا / نہ کرنا  آپ کا  حق  ہے۔ 
اب اجازت 
رب مہربان رہے
  

No comments: