Image result for monument valley
ہر چیز سے عیاں ہے،ہرشے میں نہاں ہے،خالِق کائنات، مالِک کائنات
عقلِ کُل،توانائی کُل، ہمہ جہت، ہمہ صِفت،خالِق کائنات، مالِک کائنات
آنکھیں کہ جِن سے میں دیکھا ہوں میری نہیں، عطائے خُداوندی ہے
  پاؤں کہ جِن سے میں چل تا ہوں میرے نہیں،عطائے خُدا وندی ہے
غرض یہ کہ میرے  وجود کا ذرہ  ذرہ   میرا  نہیں ،عطائے خُداوندی ہے
میرے خالِق میرے مالکِ میرے پروردگارانِ نعمتوں کا بے انتہا شُکریہ  


Sunday, February 19, 2012

٭ مسلمان لفظوں کی جنگ لڑ رہے ہیں ٭

منجانب فکرستان پیش ہے: مسلمان اِسی میں مست ہیں، مسلمانوں کے احداف یہی ہیں !!!
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
اقوامِ عالم کے درمیان (مسلمانوں کو چھوڑکر) سائنسی  میدان میں ترقی کے نئے سے نئے احداف حاصل کرنے کی ایک دوڑ لگی ہوئی  ہے خاص کر مائکرو چپ یا جادوئی چپ میں قومیں نتِ نئے جادوئی احداف حاصل کرکے  اپنی قومی برتری ثابت کر رہی ہیں مثلاً کوئی  قوم انسانی ذہن جیسی کاکردگی دکھانے والی چپ کی تیاری میں لگی  ہوئی ہے۔   تو کوئی قوم ایسی چپ تیار کررہی ہے  جو انسانی جسم میں موجود بیماری کی نشان دہی کردے اور کو ئی تو ایسی چپ تیار کر رہی ہے جو رموٹ کنٹرول کےزریعہ مریض کے جسم میں بر وقت  دوا  اُنڈیل دے، غرض کہ دُنیا کی قومیں اسی طرح کی سائنسی کارنامے انجام دینے پر اپنی ذہنی انر جی صرف کر رہی  ہیں۔۔۔ جبکہ مسلمان قوم آپس میں اس طرح لفظوں کی جنگ لڑ رہی ہے کہ ایک گروہ کہتا ہے" عید میلادالنبی " منانا صحیح ہے۔۔۔ جبکہ دوسرا گروہ کہتا ہے"عید میلادالنبی" نہ صرف منانا غلط ہے بلکہ عیدمیلادالنبی کہنا بھی غلط ہے۔۔۔غرض کہدو نوں گروہوں کی جانب سے صحیح / غلط ثابت کرنے کیلئے دلائل پر دلائل دیے جا رہے ہیں جس پر دو نوں گروہوں کے چاہنے والے دلائل فراہم  کنندہ کی مداح سرائی جزاک اللہ ،سبحان اللہ کہہ کر کر تے  ہیں ۔۔۔اور ساتھ میں دوسرے گروہ کے حق میں یہ دُعا بھی کرتے ہیں کہ خُدا انہیں عقل دے ۔۔۔اِس دُعا میں نفس کی یہ بڑائی پوشیدہ ہے کہ ہم تم سے بہتر ہیں ۔۔۔مسلمان اسی طرح کی بحثوں میں اُلجھے ہوئے ہیں اور اسی طرح کی بحثوں میں اپنی ذہنی انرجی  کوصرف کر رہے ہیں۔۔۔چونکہ ہمارے احداف یہی ہیں۔۔
خبر کےمُطابق آندھرا پردیش مسلم وقف بورڈ سے قادیانیوں کی جائدادیں خارج کرنے کی قرار داد منظور ہونے پر مسلمانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی  اور مسلمانوں نے بورڈ کےحق میں جبکہ قادیانیوں کے خلاف خوب نعرے بازی کی ۔۔۔ مسلمان      نعرے بازی سے دُنیا فتح  کریں گے ۔۔۔۔
ہم مسلمان اِسی میں مست ہیں ۔۔۔چونکہ ہمارے احداف یہی ہیں ۔۔۔اب اجازت دیں آپ کا بُہت شُکریہ۔
میں یہ تو نہیں کہتا میری سوچ سے اتفاق کریں ٭ میں تو یہ کہتا ہوں کہ میری سوچ یہ ہے۔(ایم ۔ ڈی) 

7 comments:

  1. حضرت دیو بندی بریلوی اختلاف پر آپکے خیالات سر آنکھوں پر۔۔۔۔مگر قادیانیوں سے یہ ہمدردی؟؟؟؟
    کہیں آنجناب قادیانیوں کو بھی مسلمانوں کا ایک فرقہ تو نہیں سمجھ رہے؟

    ReplyDelete
  2. صحیح فرمایا حضور نے، دین میں گند مچتا ہے تو مچنے دیں مسلمان کو چاہیے کہ اس دین جیسی فضولیات سے نکلیں اور اپنے دوسرے جائز مطالبات پر بھی لعنت بھیجیں ، بس سب مل کر صرف سائنس کی اوکھلی میں سر دے دیں ؟

    ReplyDelete
  3. محترم وسیم حبیب صاحب : اِس حوصلہ افزائی کا بُہت شُکریہ ۔( ایم ۔ ڈی )۔

    ReplyDelete
  4. بنیاد پرست بھائی : آپکے تبصرہ کا بُہت شُکریہ۔( ایم ۔ ڈی )۔

    ReplyDelete
  5. محترم ڈاکٹر صاحب: اس پوسٹ کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ مسلمان اپنی ذہنی انرجی کا ایک بڑا حصہ مذہبی تنقید اور جذباتی نعرہ بازی پر صرف کرتا ہے ۔ ۔ ۔ ۔ رہی بات قادیانیوں کی تو اس پر تمام فرقوں کا متفقہ فیصلہ ہے کہ وہ نان مسلم ہیں ۔ پھر بھی آپ جیسے تعلیم یافتہ لوگ قادیانی کو فرقہ کہہ کر سوال کریں تو حیرت ہوتی ہے ۔ آپکا بُہت شُکریہ ۔( ایم ۔ ڈی)۔

    ReplyDelete
  6. محترم گمنام صاحب : آپکے تبصرے کو میں نے اس لیے پبلش نہیں کیا کہ آپ جانتے ہی ہونگے کہ میں نے تبصروں کی پبلشنگ اسی خدشہ کے پیش نظر بند کی تھی کہ مُجھے اپنے بلاگ پر فضول قسم کی بحث پسند نہیں ۔ اور یہ پوسٹ بھی تو ایسی ہی فضول بحث کرنے والوں کے خلاف لکھی ہے ۔۔ ۔ ۔ آپ ڈاکٹر جواد احمد صاحب کو میرے بلاک کے زریعے دیو بندی مسلک کے بارے میں جو پیغام دینا چاہتے ہیں اور جو لنک فراہم کرنا چاہتے ہیں ۔ یہ کام آپ براہ راست انکے بلاگ پر بھی تو کرسکتے ہیں ۔ ۔ ۔ اسی لیے میں نے آپکا تبصرہ اور لنک حذف کردیے ہیں ۔ ۔ ۔ اُمید ہے بُرا ماننے کے بجائے میری طبیعت کی مجبوری کو سمجھیں گے ۔ آپکا بُہت شُکریہ۔( ایم ۔ ڈی )۔

    ReplyDelete