عقلِ کُل ٭ توانائی کُل ٭ قوانینِ کُل ٭ خالقِ کائنات، مالکِ کائنات ۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
جب قُرآن کو سمجھ کر پڑھیں گے ٭ تب ہی منشا ئے قُرآن کو پائیں گے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
میں یہ تو نہیں کہتا میری سوچ سے اتفاق کریں٭ میں تو اپنی سوچ آپ سے شئیر کر رہا ہوں۔(ایم۔ ڈی)۔

Sunday, January 1, 2012

" وڈیو "

قارئین کرام، انتظامیہ سیارہ، اور بلاگرزساتھیوں سمیت دُنیا بھر کے انسانوں کیلئے  2012 ایک سعد سال ثابت ہو اور مسبب الاسباب سے۔۔ایسےاسباب کیلئے بھی دُعا گو ہوں کہ جس سے پاکستان کے حالات بہتری کی جانب گامزن ہوں (آمین)
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
کچُھ لوگ موسیقی جائز کی دلیل دیتے ہیں تو کُچھ ناجائز کی ۔۔۔ مجھے انِ بال کی کھال نکالنے والوں کی بحث بازیوں میں نہیں پڑنا ۔۔۔ہر چیز میں ورائٹی ہوتی ہے ، موسیقی میں بھی ہے ۔۔۔ میں ہلکی پھلکی موسیقی سے لطف اُٹھاتا ہوں ۔۔۔پُرانی فلمی دُھنیں اچّھی لگتی ہیں ۔۔۔ انسانوں کی قسمت کی طرح کُچھ گانوں کی قسمت بھی ایسی ہوتی ہے، جو مشہور ہونے کی مکمل صلاحیت رکھنے کے باوجود مشہور نہیں ہو پاتے ۔۔۔ فکرستان موسیقی لورز کیلئے کُچھ ایسی ہی وڈیوز گاہے بہ گاہے پیش کرے گا کہ جو اپنے  اندر موسیقیت رکھنے کے باوجود زیادہ مشہور نہیں ہو پائے ۔۔۔ 
 چونکہ اِن وڈیوز سے کان زیادہ آشنا نہیں ہیں ، اس لیے دو چار بار کانوں کو اِن سے آشنائی کرائیں گے تو پھر یہ اپنا جادو دکھائیں گے۔ ۔۔چونکہ میں ان کے جادوئی اثر سے متاثر ہوتا ہوں، اس لئے سمجھتا ہوں کہ دوسروں پر بھی یہ اپنا اثر چھوڑیں گے ۔۔۔ لیکن مُجھے اس بات کو قبول کرنے میں  بھی ، ذرا تامل نہیں کہ میرا  یہ خیال صرف خیال ہو ۔۔۔آپ سُنیں/دیکھیں یہ وڈیو اور مُجھے دیں اجازت۔۔۔آپ کا بُہت شُکریہ۔
(ایم۔ڈی)

2 comments:

  1. اس پوسٹ میں دو بڑی باتیں ہیں۔۔۔
    ایک یہ کہ مولانا مودودی مرحوم ہ مغفور کو بیچ میں نہیں لایا گیا ہے۔
    دوسری تبصروں کی پبلشنگ بند نہیں کی گئی۔
    جزاک اللہ خیر۔۔۔۔یہ گانا سن کر تو میری دنیا جادو جادو سی ہوگئی ہے۔

    ReplyDelete
  2. محترم جناب ڈاکٹر جواد خان صاحب : آپ کا تبصرہ پڑھ کر مُجھے دوگونہ خوشی حاصل ہوئی ہے ،وہ اسطرح کہ پہلی خوشی اس اطمینان کی ہے کہ میں نے وڈیو میں موجود جس موسیقیت کی جادوئی اثر کا ذکر کیا ہے ،یہ صرف میرے ہی احساسات نہیں ہیں۔۔بلکہ واقعی میں ایسا ہے ، جس کا اثر آپ نے بھی محسوس کیا اور آپ نے بھی اپنے احساسات کی بُہت خوبصورت نمائندگی یہ لکھ کر دی کہ "گانا سُن کر تو میری دُنیا جادو، جادو سی ہوگئی ہے" دوسری خوشی یہ ہے کہ آپ بھی موسیقی سے شغف رکھتے ہیں، لطف اندوز ہوتے ہیں ۔۔ ۔جہاں تک مولانا مودودی کی بات ہے آپکی طرح میں بھی اُنکے خیالات کو پسند کرتا ہوں ۔۔۔اسی وجہ سے احادیث کے بارے میں انکے خیالات جو کہ اُنکی مختلف کتابوں میں درج ہیں پر پوسٹ لکھا تھا ۔۔۔ مولانا مودودی کے انہیں خیالات کے رد میں جماعت اہل حدیث کے اُس وقت کے صدر جناب مولانا محمد اسماعیل نے اپنے رسالہ میں بعنوان" جماعت اسلامی کا نظریہ حدیث "میں لکھا تھا کہ بخاری اور مسلم میں موجود احادیث کی صحت قطعی ہے، اِن میں سے کسی حدیث کا انکار کفر ہوگا۔۔۔ اس پر مولانا نے اپنا شدید رد عمل ظاہر کیا تھا ۔۔۔۔ بہرحال اس پر ایک عدد پوسٹ لکھنے کا ارادہ ہے جس میں احادیث کے بارے میں مولانا کے من وعن الفاظ لکھوں گا تاکہ مولانا کے چاہنے والے احادیث کے بارے میں اُنکے خیالات سے آگاہ ہوں ۔۔۔۔آپ کا کیا خیال ہے کیا یہ ایک اچّھی بات نہ ہوگی ؟ میں یہ بھی جانتا ہوں کہ مولانانے انکار احادیث والوں سے کانٹے کی لڑائی لڑی ہے ۔۔احادیث کے بارے میں مولانا کا اپنا استدلال ہے ۔جس سے میں کُلی طور پر متفق ہوں ۔۔۔جوّاد بھائی یقین کریں کہ میں کسی فرقہ کو اچّھا یا بُرا نہیں کہتا میرے نزدیک یہ بُرا ہے کہ دوسرے فرقہ کو بُرا کہا جائے اوّل تو قُرآنی تعلیمات کے مُطابق فرقے نہیں بننا چاہئیے تھے، چلئیے بنالیے، اب کون صحیح کون غلط کا فیصلہ خُدا پر چھوڑیں ،مسلمان مسلمان کا خون نہ بہائے۔۔۔ تبصروں کی بندش کی وجہ ،فضول کی لاحاصل ،نہ ختم ہونے والی بحثوں کی وجہ سے کی تھی،خاص طور پر دو تین تبصرہ نگار ایسے تھے کہ جو ایک دوسرے کا تبصرہ برداشت ہی نہیں کرتے تھے، جس کا سلسلہ اب تھم گیا ہے ۔۔۔امید کرتا ہوں کہ آئندہ کی وڈیو پر بھی آپ اپنے خیالات سے نوازیں گے ۔۔۔ آپکا بُہت شُکریہ ۔۔۔(ایم۔ڈی)۔

    ReplyDelete